ڈالر تاریخی بلندی پر،نیا ریکارڈ قائم

urduwebnews 26 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 175 روپے 46 پیسے رہی۔ گزشتہ روز ڈالر 174.98 روپے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ اضافے کے بعد 179 روپے ہوگیا ہے۔