سدھو کی آج گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور حاضری،استقبال کی تیاریاں

urduwebnews 20 Nov, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو آج گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آئیں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو آج (20 نومبر ) کو صبح 9 بجے راہداری کے راستے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچیں گے. جہاں وہ ماتھا ٹیکیں گے اور مذہبی رسومات اداکریں گے۔سدھو کا استقبال کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارامیرسنگھ، رمیش سنگھ اروڑہ ایم پی اے کریں گے۔