سموگ:پنجاب حکومت کے موٹر سائیکل،گاڑی بارے بڑے فیصلے کیا ہیں؟

urduwebnews 20 Nov, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت سموگ اسٹیرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابر حیات تارڈ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اہم میں فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ، پنجاب میں فصل جلانے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا، بھٹہ کے دھواں دینے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا ، فیکٹری دھواں کی وجہ سے پچاس ہزار سے ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔ تمام محکموں کو پچاس فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیے دیا گیا، تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردئیے گئے ، عملدرآمد کےلئے ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڈ نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔