مسلمانوں کو گردوارے میں جمعے کی نماز ادا کرنے کی پیشکش

urduwebnews 19 Nov, 2021 عالمی

نئی ڈہلی(اردو ویب نیوز)انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں واقع شمالی شہر گڑگاؤں کی سکھ کمیونٹی نے مسلمانوں کو گردوارے میں جمعے کی نماز ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق گردوارہ گرو سنگھ سبھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام طبقات کو یہاں عبادات کی ادائیگی کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں اور اگر مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی میں کسی قسم کے خلل کا سامنا ہے تو گردوارے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔