مودی سرکار کاپھر مذہب کارڈ،گائے ایمبولینس سروس کا اعلان

urduwebnews 16 Nov, 2021 عالمی

نئی دہلی(اردو ویب نیوز)مودی سرکار نے ایک بار پھر مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اترپردیش میں گائے ایمبولینس سروس کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی معیشت تاریخ کی کم تر سطح پر آگئی ہے، ملک میں غربت کا راج ہے اور عدم سہولیات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضحکہ اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ثابت ہورہے ہیں۔ بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے ملک کی پہلی گائے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح بیمار گائے کے لیے نئی ایمبولینس سروس آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گی۔