بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید تین کشمیری نوجوان شہید

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 عالمی

جموں:بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو بادی گام کے علاقےمیں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ قابض فورسز نے پلوامہ اور بڈگام کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھے۔سرینگر اور بڈگام میں دو مختلف حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مولوی بشیر احمد اور سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے شوپیاں میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے