سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع،قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے پر 50 کروڑ تک جرمانہ

urduwebnews 14 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے سوشل میڈیا رولز کے تحت آن لائن مواد کی نگرانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے ای میل اور پوسٹل ایڈریس کے ذریعے رجسٹریشن فارم مانگ لیے ۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے آغاز سے متعلق تفصیلات، پاکستان میں صارفین کی تعداد بتانا کو ہوگی، کمپنی کو نام ، ویب سائنٹ کے علاوہ سروسز کی تفصیلات بھی بتانا ہوگی، اجازت نامے کی درخواست کے ساتھ شکایات دور کرنے والے آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہوگا۔ 5 لاکھ سبسکرائبرز والی کمپنیوں کو الگ فارم جمع کروانا ہوگا ، قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے والی کمپنیوں کو 50 کروڑ تک جرمانہ ہوسکے گا۔