پاکستان ،کالعدم ٹی ٹی پی مذاکرات ،افغانستان کا ثالثی کا انکشاف

urduwebnews 13 Nov, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کا کوئی فرد نہیں بلکہ بطور پالیسی پوری امارات اسلامی حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے مابین ثالثی کر رہی ہے، یقین ہے کہ مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ امن کا قیام اور جنگ کا خاتمہ سب کے فائدے میں ہے۔ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا کردار ثالث کا ہے اس لیےکسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔