عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ

urduwebnews 13 Nov, 2021 عالمی

مکہ مکرمہ (اردو ویب نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین ’قدوم‘ پلیٹ فارم میں اندراج اور مملکت پہنچنے کے بعد ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے مسجد الحرام میں نماز، عمرے اور مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے جاری کرا سکتے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ اور سدایا نے اعتمرنا اور توکلنا ایپس استعمال کرنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں گوگل پلے اور ایپل سٹور ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اسے اپ ڈیٹ کر لیں۔