ہیوسٹن(اردو ویب نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران اپنی منگیتر کو بچانے کی کوشش کے دوران پاکستانی نژاد دانش بیگ بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق ہیوسٹن میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بھگدڑ کے باعث 8 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے ایک نوجوان کی شناخت پاکستانی نژاد نوجوان دانش بیگ کے نام سے ہوئی۔