پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا

urduwebnews 11 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔ کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 637 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48882 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28575 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78ہزار 751 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23270 ہے۔