گھی کی قیمت میں 30 روپے کلواضافہ،بجلی پرسرچارج ختم

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:حکومت نے بجلی پر 10 پیسے فی یونٹ سرچارج کو ختم کردیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت کیلئے گھی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو (15 فیصد) اضافہ کردیا۔یہ فیصلہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف اداروں کو تقریبا 85 کروڑ روپے کے تکنیکی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کردی جبکہ وزارت صنعت کی جانب سے تجویز 220 روپے فی کلو کی موصول ہوئی تھی۔