چرچ میں جنسی زیادتی،فرانسیسی پادری ہزاروں متاثرہ بچوں کو زرتلافی دینے پر راضی

urduwebnews 08 Nov, 2021 عالمی

پیرس(اردو ویب نیوز) رومن کیتھولک چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی پادری ہزاروں متاثرہ بچوں کو زرتلافی دینے پر راضی ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یہ اقدام گزشتہ ماہ سامنے آنے والی تفصیلی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک خود مختار کمیشن کی جانب سے ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 1950 سے اب تک تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پادریوں اور چرچ کے دیگر عملے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔