اسلام آباد(اردو ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو چینی کے ذخیرے اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیرمین ایف بی آر شریک تھے۔