حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ

urduwebnews 08 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یکم اکتوبر 2021ء کو اپنے انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، ان مذاکرات کی شروعات ہو چکی ہے۔