''انکم اور جی ایس ٹی دیں، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے'' تاجروں کو بڑی پیشکش

urduwebnews 08 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان بھرکے تاجر مجھے ملنے آئے تھے، تاجروں کو کہا کہ ٹیکس تو ہم سب نے دینا ہے کیونکہ اگرآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کو ووٹ کا بھی کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے، ہم جبر نہیں کریں گے التجا کریں گے کہ ٹیکس دے دیں۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای اور آئی ٹی سیکٹر میں لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے تو ہم دیں گے۔