جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ،5 اہلکار شہید

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 عالمی

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔جمعرات کی دیر رات ہونے والے اس حملے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے اہلکار فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 223 ونگ سے تعلق رکھتے تھے۔واضح رہے کہ پیراملٹری فورس ایف سی قبائلی اضلاع میں عسکریت پسنوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔