اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔