گیس بحران کا توڑ،تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

urduwebnews 07 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نومبر کیلئے پی ایل این جی لمیٹڈ نے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔