''چینی جیسی بھی ہو 90 روپےکلو مل تو رہی ہے''

urduwebnews 06 Nov, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)وزارت خزانہ کے فوکل پرسن مزمل اسلم کا کہنا ہےکہ چینی مہنگی اور غیر معیاری ہے تو کیا ہوا موجود تو ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ چینی جیسی بھی ہو 90 روپےکلو مل تو رہی ہے، حکومت کے پاس 22 روز کا چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔