سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کیخلاف مقدمے کی درخواست

urduwebnews 04 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر لگنے کے معاملے میں مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی گئی۔موٹرسائیکل سوار کے والد محمد الیاس نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب میرا بیٹا موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹر سائیکل کو ٹکرماری۔ درخواست گزار کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد بھی کیا۔