ایل پی جی کو 'آگ' لگ گئی

urduwebnews 01 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد: ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 155 روپے 80 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اوگر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلینڈر 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2403 روپے 55 پیسے تھی۔