اسلام آباد(اردو ویب نیوز)ملک میں اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17.9 فیصد، سبزیاں 15.2 فیصد اورگندم 7.2 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، گذشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔