دھاندلی،بدنظمی کی شکایات،این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک لیے گئے

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 عالمی

سیالکوٹ:دھاندلی اور شدید بدنظمی کی شکایات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک لیے گئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ کا حتمی نیتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این اے 75پر سارا نتیجہ مشکوک ہو گیا ہے، این اے 75 کے بعض پولنگ سٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، ڈسکہ شہر کے 36 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ گھنٹوں بند رکھی گئی۔