حکومت کی عوام کو پھر بجلی کے جھٹکے دینے کی تیاری

urduwebnews 29 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی۔ موصول دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا۔