کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب میں پھر مذاکرات

urduwebnews 28 Oct, 2021 عالمی

لاہور/ راولپنڈی(اردو ویب نیوز)کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئی۔رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکزات کی میز پر آ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ اگر کالعدم تحریک لبیک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردے تو ان کے جائز مطالبات منظور کر لیے جائیں گے۔ تاہم کالعدم تنظیم بدستور پیشگی اپنے مطالبات منظور کرانے کے لیے بضد ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگر دھرنا ختم کردیا جائے تو مزید کالعدم تنظیم کے ساتھ مزید معاملات طے ہو سکتے ہیں، حکومتی مؤقف ہے کہ دھرنا ختم ہونے کی صورت میں کالعدم تنظیم کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔