نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کرنے کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

urduwebnews 26 Oct, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان، پیرپگارا اور جید علما و مشائخ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے وزرا نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے کے بعد کوئی نیا تحریری معاہدہ نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام جھوٹی ایف آئی آرز واپس لی جائیں، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی پوری قیادت کو غیر مشروط طور پر رہا کرکے ان کے کارکنوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ علما و مشائخ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے وزرا نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کیا جائے۔