پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر بھارتی مسلمان خاتون ٹیچر نوکری سے فارغ

urduwebnews 26 Oct, 2021 عالمی

نئی دہلی(اردو ویب نیوز)ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف پاکستان کی یادگار فتح کی خوشی منانے پر بھارت میں نجی سکول کی مسلمان خاتون ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پیش آیا جہاں نفیسہ عطاری نامی مسلمان خاتون اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت پر اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی کے اظہار میں واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کردیا۔ اسٹیٹس میں نفیسہ عطاری نے بابر اور رضوان کی دورانِ میچ تصویر شیئر کی اور خوش ہوتے ہوئے لکھا کہ 'ہم جیت گئے'۔