ٹک ٹاکرز کیلئے اچھی خبر

urduwebnews 25 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) ہائی کورٹ نے بادی النظر میں ٹک ٹاک پر پابندی کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پی ٹی اے حکام سے استفسار کیا کہ یہ پلیٹ فارم ہزاروں لوگوں کی کمائی کا ذریعہ ہے، پی ٹی اے اس طرح ٹیلنٹ کو بھی بند کر رہا ہے، عدالت کے مدنظر وہ لوگ ہیں جو غریب ہیں اور اس سے کمائی کر رہے ہیں، قابل اعتراض مواد تو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہوتا ہے پھر سب بند کردیں، ہیٹ اسپیچ صرف ایک ٹک ٹاک پر تو نہیں ہوتی، ہیٹ اسپیچ ہوتی ہے پورنا گرافی بھی ہوتی ہے لیکن اس کو پروفیشنل انداز میں ہینڈل کرنا چاہیے ، معاشرے میں اتنی اقدار بھی ہونی چاہییں کہ اگر کوئی چیز ٹھیک نہیں تو نا دیکھیں۔