پنجاب میں ہر شہری کو 10 لاکھ روپے کا صحت کارڈ ملے گا

urduwebnews 23 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد (اردو ویب نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا، گیم چینجر پروگرام سے معیاری علاج غریب سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو مل جائیں گے، صحت کارڈ کو اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی عوام کے علاج کیلئے بلا معاوضہ میسر ہوں گے۔