خانہ کعبہ میں ڈیڑھ سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ،رقت آمیز مناظر

urduwebnews 22 Oct, 2021 عالمی

مکہ معظمہ(اردو ویب نیوز) ڈیڑھ سال بعد مسجد الحرام میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد آج پہلے جمعہ میں ہی خانہ کعبہ نمازیوں سے بھر گیا اور اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کورونا وبا کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں انتہائی کم تعداد میں ہی نمازیوں کو آنے کی اجازت تھی اور باجماعت نماز میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری تھا۔ یہ پابندیاں ڈیڑھ سال جاری رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ختم کردی گئیں۔