اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک،حکومت کا پٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

urduwebnews 20 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز، وفاقی وزراء ، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا۔