کراچی(اردو ویب نیوز) سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، بوقت ضرورت کم از کم آمدنی مزید بڑھانی کا بھی اعلان کردیا گیا، سندھ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی، وزیر اعلٰی سندھ کہتے ہیں وفاق نے اداروں کے درمیان ٹکراو کی صورت حال پیدا کرتے ہے جس کے باعث پورا ملک ساکت ہوچکا ہے۔