مسجدالحرام میں کندھے سے کندھا ملا کر نماز کی ادائیگی،روح پرور مناظر

urduwebnews 18 Oct, 2021 عالمی

مکہ معظمہ(اردو ویب نیوز) سعودی حکومت کے حکم پر کورونا احتیاطیں ختم کرنے کے حکم کے بعد مسجد الحرام میں دو سال بعد بغیر کسی سماجی فاصلے کے کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا کی گئی اور اس پُرنور موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ عرب میڈیا کے مطابق تقریباً دو سال بعد کورونا پابندیوں کو ختم کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور معتمرین کے لیے پوری گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد فجر کی نماز میں منظر ہی کچھ الگ تھا۔