شوکت ترین مشیر خزانہ وریونیومقرر

urduwebnews 18 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا ہے، اور شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویژ ن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔شوکت ترین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کرسکتے۔