کراچی(اردو ویب نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جتنا چور اس وقت ہمارا وزیراعظم ہے اتنا چور وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں گزرا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک آمر سے لڑنے کے لیے جان کی پروا کیے بغیر پاکستان واپس آئیں تاکہ ملک کو آمریت سے نجات دلائی جاسکے۔