پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف میدان میں آگئی

urduwebnews 17 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حالیہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جمعیت علما اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پی ڈی ایم میں شامل سربراہان کے مشورے سے بیان جاری کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم کے مؤثر اقدام کی ضرورت تھی۔