گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں آج پہلی بار محفل میلاد کا انعقاد

urduwebnews 16 Oct, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) گوردوارہ جنم استھان شری ننکانہ صاحب میں آج پہلی بار محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ گوردوارہ جنم استھان شری ننکانہ صاحب میں آج پہلی بار نبی کریم ؐ کے یوم ولادت کی خوشی میں محفل میلاد کا انعقاد ہوگا جس کا اہتمام گوپال سنگھ چاولہ اورمنہاج القرآن انٹرفیتھ ہارمنی نے کیا ہے، تقریب سے ڈاکٹرحسین محی الدین خطاب کریں گے۔