قندھار:نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا ،16 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

urduwebnews 15 Oct, 2021 عالمی

قندھار(اردو ویب نیوز)افغان حکام کے مطابق ملک کے جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔ طبی عملے کے مطابق دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ کم سے کم 32 زخمی ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکہ شہر کے وسطی علاقے میں نماز جمعہ کے سب سے بڑے اجتماع کے دوران ہوا۔