ناروے میں تیروں کی 'بارش'5 افراد ہلاک،2 زخمی

urduwebnews 14 Oct, 2021 عالمی

اوسلو(اردو ویب نیوز)ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 دیگر کو زخمی کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے قصبے کانگس برگ میں ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب لوگوں پر تیر برسانے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد کانگس برگ کے متعدد علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ناروے کی انٹلی جنس سروس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔