جہانگیر ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

urduwebnews 13 Oct, 2021 عالمی

لودھراں(اردو ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سازش کے تحت مجھے عمران خان سے الگ کردیا گیا۔ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف۔لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے 8 سال دن رات تحریک انصاف میں محنت کی، محنت اس لیے کی کیونکہ عمران خان دوسرے سیاست دانوں سے مختلف تھا، الیکشن سے چھ مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کردیا گیا، اس کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ میں دو ہفتوں کے لیے ملک سے باہر چلا گیا، میں نے اور بیٹے نے فیصلہ کیا کہ سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف، میں نے فیصلہ کیا کہ اسی محنت کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔