نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ دیکر 50 برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

urduwebnews 13 Oct, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے وڈیوز بنالیتا تھا، اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔