"ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم"

urduwebnews 13 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں. کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں، گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔