ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آج کس معاملے کو عدالت چیلنج کرنا تھا،طلبہ محروم رہ گئے

urduwebnews 11 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)اپنی وفات سے تقریباً 11 گھنٹے قبل جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ڈان کو بتایا تھا کہ وہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے ناقص داخلہ ٹیسٹس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کے الفاظ تھے کہ ’میں ناقص ایم ڈی کیٹ (میڈیکل طلبا کے داخلہ ٹیسٹ) کے خلاف پیر(آج) کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والا ہوں، کیوں کہ اس نے لاکھوں طالبعلموں کا مستقبل تباہ کردیا ہے‘۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے معاملے پر ہفتہ کی شام ڈان سے بات کرتے ہوئے کہی تھی۔