ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

urduwebnews 10 Oct, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) فیصل مسجد میں ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی ، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز جنازہ کے دوران بارش بھی ہوتی رہی۔