عمر شریف آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

urduwebnews 06 Oct, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز) لیجنڈ اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن بلاک ٹو میں ادا کی گئی جو مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی۔آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ عمر شریف کی میت کو ایدھی سردخانے سے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے ۔