عمر شریف کی میت گھر پہنچ گئی،رقت آمیز مناظر،کراچی سوگ میں ڈوب گیا

urduwebnews 06 Oct, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز) لیجنڈ اداکار عمر شریف کی عمر شریف کی میت گھر پہنچ گئی،رقت آمیز مناظر،کراچی سوگ میں ڈوب گیا.میت کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا گیا۔ عمر شریف کے جسدِ خاکی کو رہائش گاہ پر لانے کے موقع پر گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا ہے۔ نماز جنازہ کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عمر شریف پارک میں نماز جنازہ کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، جنازہ گاہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پہنچادیےگئے ہیں۔ میت کی منتقلی سے قبل بلاول چورنگی سے ضیاءالدین جانے والی سڑک کوٹریفک کے لیے بند کردیاجائے گا۔