امریکی فوجیوں کاکوروناویکسین لگوانے سے صاف انکار

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 عالمی

نیو یارک:امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نےکورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فیصد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فیصد ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی تعداد اتنی نہیں ہے جسکی توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام عوام کے برابر ہی ہے۔