فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی بندش،اندر کے بھیدی نے وجہ بتادی

urduwebnews 05 Oct, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز تقریباً 6 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے گھنٹوں تک معطل رہنے والی سروسز پر صارفین سے معذرت کا اظہار کیا لیکن فوری طور پر اس تعطل کی وجہ نہیں بتائی۔فیس بک کے متعدد ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ بندش کی وجہ انٹرنیٹ ٹریفک کو اس کے سسٹمز تک راؤٹ کرنے میں اندرونی غلطی بنی۔ ملازمین نے کہا کہ اندرونی مواصلاتی ٹولز اور دیگر وسائل کی ناکامی نے جو کام کرنے کے لیے اسی نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں، اس غلطی کو مزید بڑھا دیا۔