لاہور سے استنبول جانے والا طیارہ تباہی سے بچ گیا،350 مسافر سوار تھے

urduwebnews 05 Oct, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے میں 350 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غیر ملکی ایئر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دے دیا۔